• news
  • image

کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی

مکرمی! جیسے کہ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر جو ہماری شہ رگ ہے لیکن ہم سے کٹ کر رہ گیا ہے۔ کشمیر جو کہ ہندوئوں کے ظلم و ستم اور نا انصافی کا شکار ہے ایک پاکستانی اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے آپ سے التماس ہے کہ کشمیری بہن بھائی جو کہ مسلسل 72 سال سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن آزادی حاصل نہیں کر سکے۔ کشمیری پاکستانی عوام کیساتھ اخوت و بھائی چارے کے رشتے میں قائم ہیں۔ وزیر اعظم صاحب آپ کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ کشمیری عوام کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی جائے آزادی کی اس جنگ میں ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔ یہ فریضہ انجام دیتے ہوئے اللہ سے اجر کی امید رکھتے ہیں۔ (قدسیہ شہزاد لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن