• news

شہادت امام عالی مقام ہر مسلمان کیلئے مشعل راہ ہے :حاجی افضل ورک

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین حاجی محمد افضل علی ورک نے کہا ہے کہ شہادت امام عالی مقام ہر مسلمان کے لئے مشعل راہ ہے جس کا علم بلند کرتے ہوئے معاشرے سے ظلم اور جبر کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے حسینیت در حقیقت انقلاب کا درس دیتی ہے خطہ کشمیر کوبھارتی تسلط سے نجات دلانے کا وقت آگیا ہے پاکستانی قوم ، حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،محرم الحرام کے دوران سازشی عناصر کے مذموم عزائم کی تکمیل ممکن نہیں ہونے دی جائے گی،پاکستانی قوم حسینی جذبے کے ساتھ قدم بڑھائے تو بڑے سے بڑا دشمن بھی اس قوت کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن