نااہل حکمران عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں:چودھری عبدالرشید
فیروزوالہ (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی شاہدرہ کے سینئر رہنما چوہدری عبدالرشید اور حاجی محمد شریف نے کہا ہے کہ نا اہل حکمران عوامی تحفظ کی بجائے عوامی کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیلنے میں مشغول ہے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی میراث ہے جو اپنے نظریات پر قائم رہتے ہوئے عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی، عوام کی فلا ح و بہبود کی خاطر آواز اٹھانے پر پارٹی قیادت کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے والے حکمران اپنے منطقی انجام سے بچ نہیں پائیں گے بہت جلد عوام سلیکٹیڈ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرے گی، پیپلز پارٹی ایسے ہر ظالمانہ اور جابرانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتی ہے ۔