• news

رائیونڈ:واپڈا انتظامیہ کے محرم کے حوالے سے انتظامات مکمل‘ ایکسئن کا روٹ کا دورہ

رائے ونڈ (نامہ نگار) ہر سال کیطرح اس سال بھی واپڈا رائیونڈ کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے موقع پر فول پروف انتظامات کیے اس سال کے انتظامات کی خاص بات لیسکو واپڈا رائیونڈ ڈویژن کے ایکسیئن رانا عابد دلشاد کی شبانہ روز محنت ہے جنہوں نے متعلقہ سب ڈویڑن کے تمام ایس ڈی اوز کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران نکلنے والے جلوس کے روٹس کا خود دورہ کیا اور اور مختلف سپاٹ پر ضروری مینٹیننس کے کام کی خود نگرانی کی اور ایک ہفتہ کی مسلسل کوششوں سے متعلقہ روٹس پر مشتمل تمام لائینوں کو کلیئر کیا سٹاف کی شدید قلت کے باوجود دوسری سب ڈویڑن کے سٹاف کو ہنگامی طور پر طلب کرکے سسٹم کو فعال بنایا جس سے متعلقہ تمام امام بارگاہوں میں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی یقینی ہوگئی ان تمام کاوشوں کا سہرا ایکسیئن رائیونڈ رانا عابد دلشاد اور ایس ڈی او رائے ونڈ محمد اکمل سلیم کے سر جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن