پیپلزپارٹی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی:سیٹھ غلام رسول
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر سیٹھ غلام رسول نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی قوت ہے جس سے ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا سابق صدر مملکت آصف ذرداری نے حکومتی ہتھکنڈوں کا جس جواں مردی سے اس ضعیف العمری میں مقابلہ کیا ہے اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ وہ واقعی مرد حر ہیںاور ہمیں ان کی قیادت پر ناز ہے نا اہل حکمران عوامی تحفظ کی بجائے عوام کو مزید مسائل کی دلدل میں دھکیلنے میں مشغول ہے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی میراث ہے جو اپنے نظریات پر قائم رہتے ہوئے عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی، عوام کی فلا ح و بہبود کی خاطر آواز اٹھانے پر پارٹی قیادت کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے والے حکمران اپنے منطقی انجام سے بچ نہیں پائیں گے بہت جلد عوام سلیکٹیڈ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرے گی۔