کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادکرنے کا وقت آگیا:محمد شعیب
لاہور ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف شاہدرہ کے رہنما محمدشعیب اورمحسن علی نے کہا ہے کہ شہادت امام عالی مقامؓ ہر مسلمان کے لئے مشعل راہ ہے جس کا علم بلند کرتے ہوئے معاشرے سے ظلم اور جبر کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے حسینیت ؓدر حقیقت انقلاب کا درس دیتی ہے خطہ کشمیر کوبھارتی تسلط سے نجات دلانے کا وقت آگیا ‘ پاکستانی قوم ، حکومت اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہے اور دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے،محرم الحرام کے دوران سازشی عناصر کے مذموم عزائم کی تکمیل ممکن نہیں ہونے دی جائے گی،پاکستانی قوم حسینیؓ جذبے کے ساتھ قدم بڑھائے تو بڑے سے بڑا دشمن بھی اس قوت کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، انہوںنے کہا کہ حسینیؓ فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں سرخر و ہو سکتے ہیں عاشورہ محرم ہمیں اخوت‘یگانگت‘ رواداری اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے کٹ مرنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔