• news

امریکہ اور جنیوا میں بھارت مخالف مظاہرے: قاتل مودی کے نعرے

اسلام آباد/ جنیوا (نیوزرپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) امریکا میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ امریکہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ریاست فلوریڈا کے میامی ڈان ٹائون میں ہونے والے احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں کشمیریوں کی حمایت میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں بھارتی مظالم کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ وادی سے نکل جائے۔ کونسل آف سوشل جسٹس اور دیگر مقامی تنظیموں نے مظاہرے کا اہتمام کیا۔ احتجاج میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ادھر جینوا میں اقوام متحدہ کے آفس کے سامنے بھارت کیخلاف پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں برطانیہ‘ سویڈن‘ پرتگال‘ فرانس سے کشمیریوں اور پاکستانیوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے قاتل مودی کے نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن