• news

وزیراعلیٰ بزدار اور دیگر شخصیات نے حضرت علی ہجویریؒ کے مزار کو غسل دیا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں اسلم اقبال، سردار آصف نکئی، اجمل چیمہ، مشیر عون چوہدری، معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی، رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان، سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن ، ڈائریکٹرجنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، سی سی پی او لاہور، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربار سمیت اعلیٰ سرکاری و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں معروف قراء اور نعت خواں حضرات نے بطور خاص شرکت کی اور حضرت داتا گنج بخشؒ کی بارگاہ میں ہدیہ محبت پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اور دیگر شخصیات نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔ وزیراعلیٰ نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ سمیت تمام بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ بزرگان دین کے فیوض و برکات سے مقبوضہ کشمیر کو آزادی عطا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن