• news

نئی دہلی ہندو انتہا پسندوں نے امام مسجد اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ)بھارتی ریاست ہریانہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کے امام اور ان کی معذور اہلیہ کو قتل کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے ضلع سونی پت کے علاقے ملک مجری میں انتہاپسند ہندوئوں نے امام مسجد عرفان اور ان کی اہلیہ یاسمین عرف مینا کو قتل کردیا جن کی لاشیں گھر سے برآمد ہوئیں۔ انکشاف تب ہوا جب نمازی صبح نماز کے لیے مسجد میں گئے تو ملحقہ گھر میں دونوں کی لاشیں پڑی تھیں۔ عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔ امام مسجد نے ایک سال قبل ہی شادی کی تھی اور ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا اور امام مسجد نے انہیں تنازع ختم کرنے کا کہا تھا، جس پر ایک گروپ نے انہیں دھمکی دی تھی، ممکن ہے کہ اسی گروپ کے افراد نے امام مسجد اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا ہو۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے واقعہ کے شواہد بھی اکٹھے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آ چکی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن