ہمیشہ سچ کہا، آج بھی نظریہ اور اصولوں کی سیاست کر رہا ہوں، نواز شریف
لاہور (سٹاف رپوٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے والدہ بیگم شمیم اختر ‘کیپٹن (ر) محمد صفدر اور نوازشر یف کی نواسی سمیت دیگر کی ملاقاتیں‘دوپہر کا کھانا بھی اکھٹے کھایا جبکہ میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی ہے جسکے لیے مجھے بڑی مشکلات کا بھی سامنا کر نا پڑ تا ہے مگر میں نے پہلے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ کیا ہے اور نہ ہی آئندہ کر وں گا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوٹ لکھپت جیل میں نوازشر یف سے انکے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ملاقات کی جبکہ جیل کے باہر لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے آنیوالے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی ہے حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر (ن) لیگ کے لوگ بھر پور آواز بلند کر یں موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک میں غر بت ‘مہنگائی اور بے روزگاری جیسے عوامی مسائل میں بدترین اضافہ ہو چکا ہے ۔