• news

صدر کا خطاب: چین سے تعلقات کا خصوصی حوالہ، پانی بحران کا بھی ذکر، پی پی خواتین نے ہاتھ سے پوسٹر تیار کئے، چیئرمین سینٹ نے کامران مائیکل کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے، عمران ، شہباز مصافحہ نہ ہوا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ، وقائع نگار خصوصی) صدر نے اپنے خطاب میں پاک چین تعلقات کا خصوصی حوالہ دیا کہا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔ صدر نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان اور چین کے لیے ان کے سود مند نہیں ہے یہ منصوبہ خطے کی ترقی اور استحکام کا منصوبہ ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں پانی کے بحران کا ذکر کیا اور کہا کہ پانی کے ذخائر کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر ہونی چاہیے۔ پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر 2 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان نے اپنے ہاتھوں سے پوسٹر تیار کئے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں لہرائے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی کے برعکس چیئرمین سینٹ نے گرفتار مسلم لیگی سینیٹر کامران مائیکل کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے‘ سینیٹر کامران مائیکل مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پہلی بار دو صوبوں سندھ‘خیبر پی کے کے وزرائے اعلیٰ اور پنجاب و سندھ کے گورنر وں نے شرکت نہیں کی جبکہ غیر ملکی سفیروں سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب‘ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ‘ گورنر کے پی کے شاہ فرمان ‘وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن ‘ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اور گورنر بلوچستان نے شرکت کی۔قومی اسمبلی میں قائد ایوان عمران خان اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کے درمیان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں رسمی علیک سلیک ہوئی اور نہ ہی مصافحہ ہوا ۔

ای پیپر-دی نیشن