ٹرمپ کے مشیران کو سمجھنا چاہئے افغانستان ان کیلئے امارات قبرستان ثابت ہوگا: طالبان
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک، نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان کے ایک مرتبہ پھر امریکہ کو خبردار کیا کہ ’امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ سمجھنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ وہ کس قسم کی قوم سے الجھ رہے ہیں‘۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی صدر کو ٹوئٹ میں کہا کہ ’ٹرمپ بہت احتیاط برتنا‘۔ ’ٹرمپ کے مشیران کو انہیں سمجھنا چاہیے کہ افغانستان ان کے لیے امارات قبرستان ثابت ہوگا‘۔ امریکی جرنیلز حکمت عملیوں سمیت ناکام ہوئے ہم نے ان کے منصوبوں کی مزاحمت کی۔