ریاض میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب
جدہ کی ڈائری ۔ امیر محمد خان
سعودی عرب کے شہر ریاض میں یوم دفاع پاکستان کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ تقریب سے سفارت خانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر ہارون راجہ نے کہا کہ پاکستانی بحریہ، فضائیہ اور بری فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے اس نے ہمیشہ ہر میدان میں کامیابی کو حاصل کیا ہے پاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ یقیناََ لائق تحسین ہیں جھنوں نے وطن کی مٹی کی خاطر جام شہادت نوش کیا اور وطن پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی پاک فوج دنیا کے امن دستوں میں بھی شریک ہے جس کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دنیا باخوبی واقف ہے اور اس کے کام کو سراہتی بھی ہے پاک آرمی پاکستان کے دفاع کو ہر صورت یقینی بنائے گی پاکستان کے سفیر نے کہا کہ کہ عالمی برادری کو کشمیر ایشو پر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلایا جا سکے بھارت کرفیو کی آڑ میں انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان نے دارلحکومت ریاض میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے دوران کیا تقریب میں دنیا کے مختلف ممالک کے سفیروں اور فوجی اتاشیوں نے شرکت کی اس موقعہ پر پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بندوق کی نوک پر کشمیریوں کو گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے گھروں میں قید کیے ہوئے ہے اور کرفیو کی آڑ میں نہتے نوجوانوں اور عورتوں پر ظلم کر رہا ہے اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے علاقوں پر بھی بھارتی افواج گولہ باری کرکے قیمتی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا رہی ہے بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو چکا ہے اس لئے اقوام عالم کو آگے بڑھ کر کشمیریوں کو انصاف دلانے کی ضرورت ہے پاکستانی مسلح افواج کی قربانیوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی کے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے پاکستانی مسلح افواج تربیت یافتہ اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے جس نے ہمیشہ ہر امتحان میں خود کو قوم کے سامنے سرخرو کیا ہے پاک فوج نے جس طرح ضرب عضب اور ردالفساد جیسے اپریشن کرکے دہشت گردی سے ملک کو پاک کیا کے اسکی مثال نہیں ملتی تقریب میں اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے ملٹری اتاشی بریگیڈیر ہارون راجہ اور دیگر کے ہمراہ کیک بھی کاٹا تقریب میں پاک سعودی قومی ترانے بھی بجائے گئے اور دونوں ممالک کی مثالی دوستی کو بھی سراہا گیا۔
کشمیر کمیونٹی کی تقریب یوم دفاع پاکستان
1965کے شہدا اور غازیوں کو سلام. وہی جذبہ اب چاہیے کشمیر کی آزادی کے لیے.آزاد کشمیر کی قیادت کیوں خاموش اور غائب ہے لگتا ہے کہ کشمیر پر سودے بازی ہو چکی. پاکستان کو سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دینے چاہییں.فضائی حد بند ہونی چاہیے. یوم دفاع پاکستان اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کی طرف سے منعقدہ تقریب سے مقررین کا اظہار خیال. مقررین نے کہا کہ ہم1965 کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہی جذبہ بیدار ہو تاکہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور کشمیر کی آزادی کامسئلہ حل ہو سکے. ۵۶۹۱ میں پاکستان کی قوم نے ایسے ملی اور اتحادی جذبے کا مظاہرہ کیا کہ ہندوستان کا لاہوری ناشتے کا خواب چکنا چور ہوگیا اور اسے منہ کی کھانی پڑی. کشمیر میں مظالم اور کرفیو کو آج ۳۳ دن ہوچکے ہیں لیکن بین الاقوامی طاقتیں مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں انسانیت مر رہی ہے لوگ خوراک اور ادویات کو ترس رہے ہیں مواصلات کے تمام ذرائع منقطع ہیں بچوں کی اموات ہورہی ہیں. نوجوان بچوں کو شہید کیا جارہا ہے بچیوں کی عزتوں کیساتھ کھیلا جارہا ہے ایک کربلا مچا ہوا ہے. ان حالات کے باوجودانڈیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہم سلام پیش کرتے ہیں کشمیری قوم کو کہ وہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے ہمیں چاہیے ہم آزادکشمیر جو کہ بیس کیمپ ہے اس سے ایک مضبوط اورمربوط طریقے سے انڈین ظلم کیخلاف تحریک چلائیں آزاد کشمیر کی قیادت اسوقت خاموش اور غائب ہے اس سے تاثر ملتا ہے کہ کہیں کشمیرپر کوئی سودے بازی تو نہیں ہوگئی اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے کشمیری قیادت کو آگے آنا ہوگا اور اسوقت قربانی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا کشمیری نوجوان اس وقت تیار کھڑے ہیں. کشمیریوں کواپنا بیانیہ بھی درست اور ایک کرنا ہوگا عالمی طاقتیں صرف آزادی کی تحریکوں کی حمایت کر سکیں گی وہ مبہم باتوں یا فلسفوں پر کان نہیں دھریں گی.تقریب کی صدارت چئیرمیں جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز سردار ایم اشفاق نے کی دیگر مقررین جنہوں نے خطاب کیا ان میں سردار مہتاب سرور، خورشید متیال، خالد گجر، کامران بیگ، وحید خاکسار، رضوان افتخار، انجنیئر عارف، سردار آصف، سردار سجاد شاہین، سردار اقبال یوسف، راجہ شمروز،چیف آرگنائزر جے کے سی او سردار لطیف عباسی شامل تھے.