• news
  • image

مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی گروپ کے سفراء سے ملاقات

ملک وقار


وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں جاری انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی گروپ کے سفراء سے ملاقات کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر کھل کر بات چیت کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور انٹرنیشنل ہیومن راہیٹس کونسل کی طرف سے کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر خوشی کا اظھار کیا انھوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی شخص انسانیت کے قتل اور ظلم و تشدد پر خاموش نہیں رہ سکتا ۔دوران ملاقات مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ طور پر کیئے گئے بھارتی اقدامات اور ان کے مضمرات پر تبادلہ ء خیال کیا وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ
بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے یکطرفہ، غیر آئینی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے صریحاً منافی ہیں جس پر بھارت کو جواب دینا ہو گا کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر ہمیں عالمی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کو انصاف مل سکے ۔بھارت ، ان یکطرفہ اقدامات کی آڑ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کر کے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے ۔
وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے او آئی سی کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے واضح اور واشگاف الفاظ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرانے اور مسئلہ ئ￿ کشمیر کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس ہائی کمشنر آفس نے ،اپنی جون 2018 اور جولائی 2019 کو شائع ہونے والی رپورٹس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا ہے ۔
او آئی سی گروپ جنیوا کے بیشتر سفرائنے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے او آئی سی کے عزم کو دہرایا اور پاکستان کے موقف کی تائید میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی کھل کر مذمت کی۔
وزیر خارجہ نے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر کئے گئے فیصلوں کو موثر انداز میں انسانی حقوق کونسل تک پہنچانے پر او آئی سی جنیوا گروپ کے کردار کو سراہا۔واضح رہے کہ پاکستان او آئی سی جنیوا گروپ کا کوآرڈینیٹر ہے وزیر خارجہ انسانی حقوق کمیشن جنیوا میں کشمیر سیمینار سے بھی خطاب کریں گے جس کی میزبانی برسٹر مجید ترمبو کریں گے

epaper

ای پیپر-دی نیشن