• news

صرف میرٹ ‘سفارش کے کلچر کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائیگا: ملک عمر فاروق

لاہور(نمائندہ سپورٹس)مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ملک عمر فاروق کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی مشکلات کم۔کرنے اور انہیں باعزت شہری بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ ہر سطح پر ، ہر ادارے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ اب وقت بدل گیا ہے۔ تبدیلی آ گئی ہے۔ کام میرٹ پر ہونگے۔ خامیاں اور کوتاہیاں ہو سکتی ہیں لیکن بیایمانی یا میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ کھیل کے شعبے میں بھی نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے یکساں مواقع ملیں گے۔ ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تمام موجود وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ سفارش کے کلچر کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ ہر جگہ میرٹ ہو گا۔ انصاف کی بنیاد پر کام ہوں گے۔ کھیلوں میں انصاف اور میرٹ کی کمی نے ٹیلنٹ کو تباہ کیا ہے۔ وسائل نوجوانوں کے بجائے شاہی خاندان پر خرچ ہوتے رہے اب وسائل نوجوانوں پر خرچ ہوں گے۔ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ اسے کھیلوں کے لیے ماڈل صوبہ بنایا جائے گا۔ دیگر صوبوں کی مدد بھی جائے گی۔ حکومت پر بوجھ کم کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ ملائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن