• news

پانچواں ٹیسٹ ‘انگلینڈ کے 8وکٹوں پر 271رنز

لاہور (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 8وکٹوں پر 271رنز بنالئے ہیں ۔ برنز سینتالیس ‘ڈینلی چودہ ‘جو روٹ ستاون ‘بین سٹوکس بیس ‘بیئرسٹو بائیس ‘ثام کرن پندرہ ‘کرس ووکس دو اور جوفراآرچرنو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ جوز بٹلر چونسٹھ اور لیچ دس رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ مارش نے چار جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن