• news

لاہور ہائیکورٹ کا ساہیوال‘ اوکاڑہ‘ فیروز والا‘ خوشاب‘ وہاڑی کی ماڈل کورٹس پر عدم اطمینان

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال، اوکاڑہ، فیروز والا، خوشاب اور وہاڑی کی ماڈل ٹرائل کورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے پانچوں عدالتوں کے ججز سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ جولائی کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ساہیوال کی عدالت کے جج شکیل احمد نے صرف 5 مقدمات کے ٹرائل مکمل کئے ۔اوکاڑہ کی عدالت کے جج محمد اشرف نے 10 جبکہ فیروز والہ کورٹ کے جج احسن رضا نے 14 مقدمات کے ٹرائل مکمل کئے۔ خوشاب کی عدالت کے جج محمد اسلم نے 14 اور وہاڑی کے سیکشن 30 کے جج زاہد حسین نے 12 ٹرائل مکمل کئے۔

ای پیپر-دی نیشن