• news

لودھراں: چوری کے ملزم پر پنچائیت میں سرعام تشدد، ویڈیو وائرل‘ تھانیدار معطل

جلہ آرائیں، لودھراں (نامہ نگار، خبر نگار) تھانہ جلہ ارائیں کی حدود میں چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم پر اے ایس آئی مختار احمد نے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر پنچائیت میں سرعام تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر ڈی پی او لودھراں ملک جمیل نے کارروائی کرتے ہوئے جلہ آرائیں تھانے میں پہنچ کر تھانیدار کو معطل کردیا اور حوالات میں بند کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔ جلہ ارائیں کی حدود چک 380 ڈبلیو بی میں جلہ ارائیں پولیس کے تھانیدار مختار احمدنے گرفتار ملزم پر تشدد کیا، تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں تھانیدار ملزم جوان مرد کو ہتھکڑی لگاکر ایک زمیندار کے ڈیرے پر سرعام پاؤں پر ڈنڈے مار کر تفتیش کررہا ہے جبکہ پنچائیت میں بیٹھے افراد تھانیدار کو تشدد سے منع بھی کر رہے ہیں۔ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری متعلقہ تھانے میں پہنچ کر تھانیدار مختاراحمد کے خلاف مس کنڈکٹ کا مقدمہ درج کرایا۔
سرائے سدھو (نامہ نگار) ایس ایچ او سرائے سدھو کا گاڑی موٹرسائیکل میں مارنے کے بعد نو عمر پر تشدد۔ گذشتہ روز تھانہ سرائے سدھو کی گاڑی جس میں ایس ایچ او بھی موجود تھا باقر پور کے قریب پولیس کی گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے موٹر سائیکل سوار نو عمر لڑکا زخمی ہوگیا اور پولیس گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاھدین کے مطابق نو عمر لڑکے پر ایس ایچ سرئے سدھو نے لاتوں مکوں کی بھرمار کر دی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکے کو گھر منتقل کردیا گیا جہاں لڑکے کے ورثا سے پولیس نے زبردستی اپنے حق میں بیان تحریر کروایا جبکہ دوسری طرف پولیس ترجمان خانیوال نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو بھی حادثہ میں زخمی ہوئے لیکن موقع پر موجود افراد نے اسے کہانی قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن