پاکستانی خاتون پلیئر نے دبئی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
دبئی (نوائے وقت رپوٹ) پاکستانی خاتون نے دبئی میں ہونے والی پاور لفٹنگ میں اعزاز حاصل کیا ہے۔ پاکستان کی ذوالفیا نذیر نے آئی ایف اے اوپن دبئی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ذوالفیا نذیر پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی پلیئر بھی رہ چکی ہیں۔ ذوالفیا نذیر نے انڈر 52 کیٹگری ڈیڈ لفٹ میں 110، چیسٹ پریس میں 57 کلو وزن اٹھایا۔