• news

سیزن 20-2019ئ‘ ویمنز کرکٹ کے قومی اور بین الاقوامی شیڈول کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)پی سی بی نے سیزن 20-2019کیلئے ویمنز کرکٹ کے قومی اور بین الاقوامی شیڈول کا اعلان کردیا ۔ سیزن کا آغاز قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ سے ہوگا۔ایک روزہ ٹورنامنٹ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور میں جاری رہیگا۔ پی سی بی ڈائنامائٹس ٹیم کی قیادت ندا ڈار کریں گی۔ٹورنامنٹ میں ساڑھے 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ جبکہ رنرز اپ کو ڈھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ تاریخ میں پہلی بارایونٹ میں شریک ہر کرکٹر کو 10 ہزار روپے بطور میچ فیس دیئے جائیں گے۔ ایونٹ میں6 خواتین امپائرز عافیہ امین، حمیرافرح،شکیلہ رفیق، ناذیہ نذیر، رفعت مصطفیٰ اور صباحت رشید شامل ہیں۔ اعلان کردہ بلاسٹرز سکواڈ میںرامین شمیم (کپتان)، عالیہ ریاض، الماس اکرم، اریب شمیم، عائشہ ظفر، حفصہ خالد، کائنات حفیظ، نجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل،نورین یعقوب، سدرہ امین، طوبہٰ حسن اور وحیدہ اختر اسطرح چیلنجرزبسمعہ معروف (کپتان)، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، حفصہ امجد، حرینہ سجاد، ارم جاوید، جویریہ رؤف، خدیجہ چشتی، ماہم منظور، نتالیہ پرویز، صبا ء نذیر، سعدیہ اقبال اور سدرہ نوازجبکہ ڈائنامائٹس سکواڈندا ڈار(کپتان) ، انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ناز، ناہیدہ خان، فریحہ محمود، غلام فاطمہ، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، ثناء میر، سوہا فاطمہ اور ثوبانہ طارق شامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن