• news

سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم کے ممکنہ کرکٹرز کا اعلان پرسوں ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو ہوگا۔ سیریز کیلئے کیمپ 18 ستمبر سے لاہور میں لگایا جائے گا۔ ٹیم میں عمر اکمل کی شمولیت پر بھی غور کیا جارہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکا کیخلاف کراچی اور لاہور میں ہونیوالی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کے19 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کا کیمپ 18 ستمبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن