• news

کشمیر میں کرفیو کا نفاذ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے: راج موہن گاندھی

واشنگٹن (آئی این پی ) بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر اور مہاتما گاندھی کے پوتے پروفیسر راج موہن گاندھی نے ہندوستان کے کشمیر کے اوپر قبضہ کو مسترد کر تے ہوئے کشمیر استصواب رائے کروانے کی حمائت کردی اور کہا کہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل نفاذ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ اور کشمیریوں کو زبردستی طاقت کے زور پہ ہندوستان کا شہری نہیں بنایا جا سکتا، ہندوستان کی حکومت کو گاندھی کے فلسفہ پہ عمل کرنا چاہیے اور ہندوستان میں بسنے والے تمام لوگوں سے ایک جیسا سلوک کرنا چاہیئے۔

ای پیپر-دی نیشن