جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور (وقائع نگارخصوصی) احتساب عدالت اسلام آباد کے سابق جج ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں او ایس ڈی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد جاری کیا۔ ارشد ملک کو سیشن کورٹ لاہور میں 21 ویں گریڈ کا عہدہ او ایس ڈی پر تعینات کیا گیا‘ جس کا اطلاق 22 اگست 2019 ء سے ہو گا۔