بھارت نے بنگلہ دیش کو ہر کرا ایشیا انڈر19کرکٹ کپ جیت لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپیئن بھارت نے 106 رنز پر ڈھیر ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارتی ٹیم 33ویں اوور میں 106رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شمیم حسین اور مریتن جوئے چوہدری نے تین، تین وکٹیں لیں۔بھارتی ٹیم کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 16رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی اور پوری ٹیم 101 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان اکبر 21 اور کریتن جوئے 21 رنز کیساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ اتھروا انکولیکر نے پانچ وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز لے اڑے۔