کشمیریوں کی تحریک آزادی پر مبنی ڈرامہ ’’اسیر آزادی ‘‘ کی دوسرے دن بھی نمائش
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کہانی پر مبنی ڈرامہ ’’اسیرِآزادی‘‘ دوسرے اور آخری روز بھی پیش کیا گیا۔صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت میاں محمد اسلم اقبال مہمان خصوصی تھے۔انھوں نے کہا کہ میں کشمیری قائدین اور عوام کی اپنی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی، بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں پر غیر قانونی پر قابض نہیں رہ سکتا۔ الحمراء آرٹس کونسل کی کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کیلئے کی جانیوالی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے،بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں ڈراموں، سمینار، نمائشوں، یوتھ کنونشوں ودیگر تقریبات کے ذریعے کشمیریوں کیساتھ زبردست اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری اپنا آزادی کا حق حاصل کرکے رہیں گے‘ڈرامہ میں سرفراز انصاری، زوہیب، ظہیر تاج، نداملک،افضال نبی، حفصہ طاہر،ذیشان حیدر، منصور، عمران اور بلال نے اداکاری کے جوہر دیکھائے۔