پاکستان رائٹرز فورم اور الخدمت کے زیر اہتمام "مقبوضہ جموں و کشمیر کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں مجلس مذاکرہ
جدہ ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان رائٹرز فورم اور الخدمت کے زیر اہتمام "مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال اور ہماری ذمہ داری" کے عنوان سے مقامی ہوٹل میں ایک مجلس مذاکرہ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف) کے چیئرمین امیرمحمد خان نے کی جبکہ الخدمت سعودی عرب کے صدر مولانا حبیب الرحمن مہمانِ خصوصی تھے۔ امیر محمد خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عالمی برادری اور حقوق انسانی کے نام نہاد علمبرداروں کی مجرمانہ غفلت نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ ہندوستان حق خوداردیت دینے سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔کشمیری عوام اس وقت بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔