کشمیر پر پاکستان نے بہت دیر کر دی‘ فوری ردعمل دینا چاہئے تھا: حسین ہارون
کراچی(این این آئی)پاکستان کے سابق وزیر خارجہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر بہت دیر کر دی ہے پاکستان کو فوری ردعمل دینا چاہیے تھا۔ایک انٹرویو میں سابق وزیر خارجہ حسین ہارون نے کہا کہ میں تو بہت پہلے سے کہہ رہا تھا پاکستان کو تیار رہنا چاہیے کیونکہ ہندوستان کے ارادے درست نہیں تھے۔ انہوںاے کہاکہ بھارتی انتخابات کے موقع پر عمران خان کے مودی کی حمایت میں بیان ان کی غلط فہمی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کشمیر کا سفیر بننے ک اعلان کر رکھا ہے تاہم ہمیں اپنی حکمت عمل پر بھی غور کرنا چاہیے کہ وہ کارآمد بھی ہے یا نہیں۔حسین ہارون نے کہا کہ بھارتی عزائم کافی عرصے سے نظر آ رہے تھے اور ان کے بیانات سے لگ رہا تھا کہ وہ تیاری کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے پاکستان کی کوئی تیار نظر نہیں آ رہی تھی اور پاکستان اب بھی تیار نظر نہیں آ رہا، حکومت پہلے یہ تو طے کر لے کہ اس نے کرنا کیا ہے ؟سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان کو طالبان امریکہ مذاکرات میں کردار ادا کرنے سے قبل یہ شرط رکھنی چاہیے تھی کہ وہ پہلے آپ پر سے ایف اے ٹی ایف کی سختیوں کو ختم کرے۔