امریکہ اور یورپ میں بھارتی مصنوعات کی برآمد میں 6.95 فیصد کمی
نئی دہلی (اے پی پی) امریکہ اور یورپ میں بھارتی مصنوعات کی طلب میں کمی سے رواں سال اگست تک بھارتی مصنوعات کی برآمدات 6.95 فیصد کمی کے ساتھ .13 26 ارب ڈالر رہ گئیں جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں یہ اعدادوشمار 27.81 ارب ڈالر رہے تھے۔حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جنوری سے اگست تک برآمدات کم ہوکر.54 133 ارب ڈالر رہیں۔