• news

خیموں اور ترپالوں کی برآمدات میں 17.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) خیموں اور ترپالوں کی برآمدات میں رواں سال جون کے دوران 17.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی برآمدات کا حجم 763 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جون 2018ء کے دوران ان کی برآمدات کا حجم 648 ملین روپے رہا تھا، اس طرح جون 2018ء کے مقابلے میںجون 2019ء کے دوران خیموں اورترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 115 ملین روپے( 17.75 فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن