• news

فریال تالپور سے اہلخانہ کی ملاقات‘ کل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگی: ضیا الحسن

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی مسز فریال تالپور سے اڈیالہ جیل میں ان کے شوہر اور رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور اور ان کے خاندان کے افراد اور وکلاء نے ملاقات کی۔ جن میں ضیاالحسن لنجار، خان بہادر بھٹی، شیراز راجپر اور غلام مصطفی لغاری بھی شامل تھے۔ سندھ کے سابق وزیر قانون ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ جیل حکام کو عدالت عالیہ کے احکامات موصول ہو چکے ہیں امید ہے کہ محترمہ فریال تالپور کل پیر کے روز اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن