• news

بس اور ویگن میں تصادم، ٹرالر نے موٹرسائیکل روند ڈالی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 جاں بحق

خانیوال‘ کوٹ چھٹہ (نمائندوں سے)بس اور ویگن میں تصادم‘ ٹرالر نے موٹر سائیکل روند ڈالی‘ ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 جاں بحق‘ 15 مسافر زخمی ‘ خانیوال سے نمائندہ نوائے وقت اورخبرنگار کے مطابق نیشنل ہائی وے شامکوٹ کے قریب ملتان روڈپر مسافر بس اورویگن میں تصادم،،حادثے کے نتیجے میں ایک نامعلوم خاتون اور کھوکھر آباد کارہائشی 80 سالہ بزرگ جاں بحق ہوگئے اور 15 مسافر شدید زخمی،، حادثہ بس کے یوٹرن لینے کے باعث پیش آیا،،ریسکیو نے زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہسپتال منتقل کردیا،،ریسکیو کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں،زاہد،،حنیف،،تصدق،، شاہ،،زاہد،،اقبال،، اور دیگر افراد شامل ہیں،، حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت تاحال نہ ہوسکی،، زخمیوں میں 3کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورورپورٹ کے مطابق انڈس ھائی وے خونی قاتل روڈ نے چار اور جانیں لے لیں۔ کوٹ چھٹہ 33 موڑ پر تیز رفتار 22 ویلر موٹر ٹرالر ڈرائیوار نے تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار ایک ھی خاندان بلاک 45 محلہ سادات کے 30 سالہ مجاہد عباس اسکی اہلیہ اور کاشان عباس،ذیشان عباس سمیت چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر جاںبحق ہوگئے جبکہ انکی ایک 5 سالہ بیٹی علشبہ کی حالت انتہائی خطرناک بتائی جا رہی ہے ریسکیو اہلکاروں نے واقع کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشوں سمیت زخمی بچی کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما منتقل کر دیا۔ کوٹ چھٹہ پولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن