ہڑپہ‘ عطائی کے مبینہ غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق
ہڑپہ (نمائندہ نوائے وقت) ہڑ پہ کے علاقے میں 178/9.Lمیں مبینہ طور پر عطائی کے غلط انجکشن تفصیل کے مطابق 178/9.Lکا محمد اشرف اپنے معصوم بیٹے کو لیکر شاہین کلینک پر لے گیا، بچے کو غلط انجکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ محمد اشرف کا کہنا عطائی ڈاکٹر محمد اقبال نے بہت ظلم کیا ہے۔ محمد اشرف نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال میاں زمان وٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ عطائی محمد اقبال کے خلاف میرے بیٹے کو غلط انجکشن لگا کر جان سے مارنے کا مقدمہ درج کرایا جائے اور محکمہ صحت کے افسروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔