شیخوپورہ میں صفائی ستھرائی کیلئے کروڑوںکی رقم جاری کر دی گئی : خالد محمود
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ میں سیوریج اور سڑکوں ، محلوں کی صفائی کیلئے ساڑھے 6کڑور روپے کی خطیر رقم جاری کر دی ہے اس رقم سے ٹریکٹر ٹرالی ،ٹریکٹر بلیڈ ،دو ٹریکٹر بکٹ ،دو سکڑ مشین اور دو جیٹنگ مشین بلدیہ شیخوپورہ کیلئے خریدی جائے گی اور جلد میونسل کمیٹی کو یہ مشینری فراہم کر دی جائے انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کے سیوریج اور کوڑا کرکٹ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی شفقت کی ہے انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے شہر میں سیوریج تو بچھایا مگر اس کی صفائی کیلئے مشینری نہیں خریدی گئی جس سے شہر میں سیوریج کے مسائل میں اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جتنا چاہے اسمبلی میں شور مچا لے عمران خان کسی کو این آر او نہیں دے گے پارلیمنٹ میں جب صدر پاکستان مسئلہ کشمیر پر بات کر رہے تھے اُس وقت اپوزیشن کے شور شرا با سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مظفرآباد جا کر جلسہ کیا ہے اس سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا پر دہ عیاں ہوا ہے ۔ پیپلز پارٹی اپنی کرتوتوں کی وجہ سے صرف لاڑکانہ کی جماعت رہ گئی ہے آئندہ الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی پاکستان کو ٹکرے ٹکرے کرنے اور سندھو دیش کی باتیں کرنے والے بھارت نواز ہے ان لوگوں نے ملک کو مقروض کیا اور اپنی جائدادیں بنائی ۔