• news

مقدمہ قتل کا فیصلہ ‘خاتون سمیت 4 ملزم بری‘ایک اشتہاری

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی ایڈیشنل سیشن جج تمثال زیب نعیم نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا،ملزمہ ارشاد بی بی اور اسکے 3بیٹوں عابد،عادل اور خالد کو بری کر دیا ، جبکہ 5واں ملزم راشد تاحال اشتہاری ہے۔مقدمہ کے مطابق 16 اپریل 2012کو نواحی چک نمبر119بھلیر میں ارشاد بی بی نے اپنے 4بیٹوںراشد ، عادل ، عابد اور خالد کے ہمراہ20 سال بعد اپنے خاوند غلام رسول کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے اصغر علی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن