متعدد بجلی چوروں کیخلاف مقدمات
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)لیسکو ٹاسک فورس کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن درجنوں بجلی چوررنگے ہاتھوںبجلی چوری کرتے پکڑے گئے ۔تھانہ الہ آباد میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد، تلونڈی ،پکھوکی ،ججل ،بھیڑ سوہڈیاں ،کوٹ سردار فیض گنجہ ،دیو کھارا ،فارو ق آباد و دیگر علاقوں میں لیسکوٹاسک فورس نے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا جس کے دوران درجنوں بجلی چور رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے ۔