حکومتی غیر آئینی اقدامات سے اداروں کی ساکھ شدید متاثر ہورہی ہے : ریاض ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین چوہدری ریاض ورک نے کہا ہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کے احتجاج نے حکمرانوں کو آ ئینہ دکھا دیا ہے، نااہل حکمران انتقامی سیاست کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ وفاق پاکستان اور ملکی سلامتی کی کو نقصان پہنچانے پر تلے ہوئے ہیںحکومتی غیر آئینی اقدامات سے اداروں کی ساکھ شدید متاثر ہورہی ہے جو قطعی قابل برداشت نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری صفدر ریاض ورک، چوہدری شاہد محمود ورک اور چوہدری شعیب بابر ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔