پیر سید علی سالک شاہ103 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
مریدکے (نامہ نگار) برصغیر پاک و ہند کی ممتاز روحانی اور مذہبی شخصیت پیر سید علی سالک شاہ آف مونگنا والا سیداں مریدکے میں ایک سو تین سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔آپ کو مونگنا والا سیداں دربار میں سپرد خاک کر دیا گیا آپ کی نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین ، ایم این اے بریگیڈیئر راحت امان اللہ ، چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں ، چوہدری خرم اعجاز چٹھہ رانا جعفر حسین ، رانا عرفان ،اے حمید جہلمی ،ڈاکٹر قمر منیر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔