• news

پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے :حاجی فلک شیر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے دھرنا سیاست نے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر اپوزیشن ہونے کا کردار ادا کررہی ہے جسے جاری رکھا جائے گا مولانا فضل الرحمن کی دھرنا دینے کی کال ان کا پارٹی فیصلہ ہے جس میں شرکت کی پیپلز پارٹی پابند نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنا میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ کل کی طرح آج بھی دھرنا سیاست پر یقین نہیں رکھتے ۔

ای پیپر-دی نیشن