• news

پنجاب کے عوام کو بہترین صحت سہولیات فراہم کرنیکی کوشش کی‘ پرویز الٰہی

لاہور (نیوز رپورٹر)قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور آئی سی یو بلاک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل سننے کے بعد ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شروع سے یہی کوشش رہی ہے کہ پنجاب کے عوام بالخصوص اہل گجرات کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا جلد ہی گجرات کے عوام کو مزید بہترین ہیلتھ کی سہولیات میسر ہوں گی۔ گجرات کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جو مشکلات درپیش ہیں ان کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے بات کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود‘ ڈی سی ڈاکٹر خرم شہزاد‘ ڈاکٹر عابد غوری ایم ایس‘ چودھری ندیم اختر ملہی‘ ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر‘ چیئرمین سی پی ایل سی چودھری افتخار معروف‘ ڈاکٹر عابد نذیر چودھری وائس پرنسپل میڈیکل کالج‘ میاں محمد اعجاز‘ چودھری سلیم اختر‘ امجد فاروق‘ امتیاز کوثر‘ سجاد احمد‘ اخلاق احمد‘ چودھری اشفاق رضی‘ صدر چیمبر عامر نعمان‘ ڈاکٹر انصر گھمن‘ ٹھیکیدار لیاقت علی‘ چودھری سلیم اختر‘ علی انصر گھمن اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن