• news

یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر کل بحث ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورت حال پر (کل) منگل 17 ستمبر کو بحث ہو گی۔ اجلاس کے دوران یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یورپین یونین کے ایجنڈے میں بھی شامل کر لیا گیا جس کے مطابق یورپین یونین کے اجلاس کے دوران بریفنگ کے بعد مسئلہ کشمیر پر بحث بھی ہوگی۔اجلاس کے دوران یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے جبکہ کشمیر کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث ہو گی۔مسئلہ کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ کو زیربحث لانے میں پاکستانی نژاد یورپی ارکان پارلیمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن