وزیراعظم نجی پرواز سے امریکہ جائیں گے، نواز، زرداری کے دوروں کی تفصیل بھی جاری
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم خصوصی طیارے کی بجائے نجی کمرشل پرواز سے امریکہ جائیں گے حکومت کا بچت پروگرام جاری ہے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 1لاکھ 62ہزار ڈالر خرچ آئے گا جبکہ اس سے قبل بھی ان کے دورے پر صرف 67ہزار ڈالر خرچ آیا تھا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے امریکہ کے دوروں کے اخراجات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔2012میں میاں نواز شریف کے امریکہ کے دورے پر 13لاکھ 9ہزار 620ڈالر خرچ آیا تھا جبکہ آصف علی زرداری کے دورے پر 2016میں 11لاکھ 13ہزار 142ڈالر خرچ آیا تھا۔ گزشتہ حکومتوں میں حکمران خصوصی جہازوں پر سفر کرتے تھے جن پر کروڑوں روپے خرچ آتا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل اِن کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل زلفی بخاری ایک اہم ٹاسک لے کر امریکہ روانہ ہوئے۔ زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ امریکہ میں پاکستانیوں کا احتجاج کب اور کہاں کہاں ہوگا؟ زلفی بخاری حتمی شکل دیں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کو کیا سرگرم کردارادا کرنا ہے؟ اس کے لئے بھی زلفی بخاری ہی وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچائیں گے۔ زلفی بخاری 3 روزنیویارک میں قیام کریں گے ، اس دوران ان کی امریکہ میں درجن تنظیموں سے زلفی بخاری انسانی حقوق وسماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی رہنماؤں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ زلفی بخاری 3 روز امریکہ میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دوبارہ امریکہ جائیں گے۔