وفاقی کابینہ کا اجلاس آج‘ 13 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب اور امریکہ سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل ہوگا اس سے قبل وزیر اعظم نے 12 ستمر کو بلایا گیا کابینہ اجلاس پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کے باعث ملتوی کردیا تھا ،وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب، دورہ امریکہ بارے اعتماد میں لیں گے، وفاقی کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے گی۔