دسمبر تک حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن پر مشاورت، پی پی کا اجلاس کل طلب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی اہم مشاورتی اجلاس کل 18 ستمبر سہ پہر تین بجے کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اجلاس میں دسمبر تک عمران خان حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن مشاورت ہوگی۔ پارٹی چیئرمین سینئر قیادت سے مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں چیئرمین پی پی پی کی رابطہ مہم کے سلسلے میں ملک گیر دوروں پر غور کیا جائیگا۔