پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ شروع
لاہور ( نمائندہ سپورٹس ) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رافم جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں انڈر 16 بوائز، انڈر 16 بوائز ڈبلز، بوائز انڈر 14، بوائز /گرلزانڈر 12، بوائز /گرلز انڈر 12، بوائز /گرلز انڈر 12 ڈبلز، بوائز /گرلز انڈر 10، بوائز /گرلز انڈر 8، بوائز /گرلزانڈر 6 شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک اور رافم گروپ کے اسسٹنٹ مارکیٹنگ مینجر نعمان ملک تھے۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر رشید ملک کے مطابق پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن ٹینس کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔جونیئر پر فوکس ہے کیونکہ یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ننھے بچوں پر ہم محنت کریں گے تو مستقبل کے عقیل خان، اعصمام الحق بنیں گے۔ سابق ڈیوس کپ کپتان رشید ملک نے پنجاب ٹینس کے ساتھ تعاون پر زاہد حسین کی کاوشوں کو سراہا۔ پہلے روز انڈر 16 بوائز کے مقابلوں میں ارہم خان نے ریام خان کو 8-3 سے، ابراہیم انجم نے اسنان حسیب کو 8-5سے،تیمور علی نے زائم غفور کو 8-5 سے، شاہیل دراب نے ارمان کامران کو 8-4 سے جبکہ بلال وحید نے علی شیخ کو 8-6 سے ہرا دیا۔ دیگر میچز ابھی جاری تھے۔ انڈر 14 کے پہلے راؤنڈ کے میچ میں زائم غفور نے بلال جیلانی کو 8-3 سے ہرا دیا۔ آج انڈر 12 اور 10 کے میچز کھیلے جائیں گے۔