• news

مرد اور خواتین کی ٹیموں کے دو فٹ بال میچز 21 ستمبر کو کھیلے جائینگے

اسلام آباد (اے پی پی) کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ادویات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے کی آگاہی کے حوالے سے انٹرنیشنل ڈے کے موقع پر 21 ستمبر کو مرد اور خواتین کی ٹیموں کے درمیان دو نمائشی فٹ بال میچ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ ہاکس اور ہائی لینڈرز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی مینز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چیف آرگنائزر فیصل لطیف نے بتایاکہ میچز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں یہ آگاہی کرنا ہے کہ سالانہ ہزاورں کی تعداد میں لوگ ادویات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے پر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن