سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز:تیسرا میچ آج آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے مابین ہوگا
ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا تیسرا میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کا آغاز ہوگیا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ یورو ٹی ٹونٹی سلیم ٹورنامنٹ کی منسوخی کے بعد آئرلینڈ کو سکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کا موقع مل گیا۔ سہ ملکی سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی اور ٹاپ ٹیم سیریز کی فاتح ہو گی۔ سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابتدائی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ سیریز میں آج منگل کو سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کل بدھ کو سیریز کے چوتھے ا میچ میں آئرلینڈ کا مقابلہ سکاٹ لینڈ سے ہو گا۔ 18 ستمبر کو آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 19 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کا مقابلہ ہالینڈ سے ہو گا جبکہ 20 ستمبر کو سیریز کے آخری میچ میں آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔