• news

وزیر داخلہ سے پی ٹی آئی اقلیتی نمائندوں کی ملاقات گھوٹکی مندر حملہ کی تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سندھ سے تحریک انصاف کے اقلیتی نمائندوں کے پارلیمانی وفد نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے چیف وہیب عامر ڈوگر بھی شامل تھے۔وفد نے وزیر داخلہ کو 14 ستمبر کو گھوٹکی میں پیش آنے واقعے پر خدشات کا اظہار کیا۔ا س موقع پر وزیر داخلہ نے وفد کو مندر پر حملے کی تحقیقات میں بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا میں میں چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کے ساتھ رابطے میں ہوں۔حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 295 کت تحت توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ ہجوم کو مشتعل کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن