• news

وزیراعظم آج طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا افتتاح کرینگے، پاکستان، افغانستان تجارت کو فروغ ملے گا، وزیراعلیٰ خیبر پی کے

طورخم (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح آج کریں گیْ۔ طورخم بارڈر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے اور پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔ طور خم سرحد صدیوں سے بین الاقوامی تجارتی روٹ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ تجارتی روٹ سینٹرل ایشیاء تک جائے۔

ای پیپر-دی نیشن