• news

حاجی پیر سیکٹر پر بھارت کی پھر فائرنگ‘ کئی مکان تباہ‘ لوگ ہجرت پر مجبور

باغ (نامہ نگار) درہ حاجی پیر سیکٹر کی یونین کونسل بھیڈی کے گاؤں خواجہ بانڈی بیاڑاں میں بھارتی افواج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے خواجہ مشتاق ولد غلام محی الدین کا مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ سویلین آبادی والے علاقے میں واقع اس گھر کے چھت پر پان مارٹر گولے داغے گئے جس سے مکان کی چھت دیواریں اور گھر میں موجود ساز و سامان سمیت دو واٹر ٹینک بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی افواج کی فائرنگ سے علاقہ میں کئی کچے پکے گھروں کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے۔ حاجی رفیق میر‘ سابق ممبر ضلع کونسل حافظ اسماعیل‘ چودھری جہانگیر اختر‘ خواجہ غلام قادر ‘ سید نصیر بخاری‘ محمد میر‘ رحمنٰ گنائی‘ رحمنٰ ڈار‘ شفیق خان ‘ خواجہ امین‘ الطاف بیگ‘ شیخ لطیف‘ محمد دین اعوان‘ منشی لعل دین‘ چودھری صدیق اور دیگر نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کی شدید گولہ ساری کے باعث محلہ گھوڑی کو شدید نقصان ہوا ہے۔ اطراف کی سول آبادی میں اورنگزیب کی گائے زخمی ہوئی۔ اسلم ڈار‘ انور ڈار‘ نذیر خان کے مکانات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سیز فائر لائن کے قریبی علاقوں میں پختہ بنکرز تعمیر کئے جائیں اور متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن