مہنگائی اور یوٹیلٹی بلز
مکرمی! اس وقت ملک بھر میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہوا ہے‘ اس سے ہر آدمی متاثر ہو رہا ہے۔ لیکن مہنگائی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نئے طوفان کے ساتھ امڈ آتی ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ اُتنا ہی بجلی گیس و پانی کے بل ان پر کسی ناگہانی آفت کی طرح ٹوٹ پڑتے ہیں حتیٰ کہ وہ بجلی گیس کو بھی پھونک پھونک کر استعمال کرتے ہیں کہ مبادہ بل زیادہ نہ آ جائے اور پھر ایک بجلی کا بل ہی انھیں اتنا زیادہ آ جاتا ہے کہ سب کس بل نکال دیتا ہے۔تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام کو اس قدر دیوار سے نہ لگایا جائے کہ وہ یا تو خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں یا حکومت مخالف جماعتوں کی ایماپر سڑکوں پر نکل آئیں۔(فرحان شاہ۔ لاہور)